لاہوریوں ہو جاؤ تیار، بسنت کی تاریخ کا ہوگیا اعلان
لاہور(نیٹ نیوز/ایمرا نیوز)زندہ دلان لاہور ہوجائیں تیار، ڈسٹرکٹ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن نے بسنت کی تاریخ کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کائٹ فلائنگ ایسوی ایشن کے سربراہ شیخ سلیم کا کہنا ہے کہ لاہور میں بسنت 9، 10 فروری بروز ہفتہ اور اتوار کو منائی جائیگی پنجاب حکومت کا محفوظ بسنت فیسٹیول میں بھرپورساتھ دیں گے۔دوسری جانب پنجاب حکومت کے بسنت منانے کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بسنت خونی کھیل کی شکل اختیار کر گیا تھا جس کی وجہ سے پابندی لگائی گئی۔ کوئی بھی ایسی تفریح جو انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بنے۔ اس کی اجازت دینا خلاف آئین ہے۔درخواستگزار نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے بسنت جیسے خونی کھیل کی اجازت دے رہی ہے۔ ڈور پھرنے کے واقعات سے بے شمار قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور پتنگ بازی کی وجہ سے اربوں روپے کی قومی املاک کا نقصان ہوا۔یہ بھی لازمی پڑھیں:بسنت پر پابندی ہٹانے کے فیصلے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع صفدر شاہین پیرزادہ نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت کی اجازت دینے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بسنت منانے کا اعلان کردیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے اس حوالےسے10 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دیدی ہے جو بسنت کا تہوار منانے کیلئے تجاویز مرتب کرے گی اور منفی پہلوؤں کی روک تھام کیلئے ایکشن پلان تیار کرے گی۔